ویب ڈیسک: بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ، پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندر میں غرق کر دئیے، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے بلاک کردیا، پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے الرٹ پاک بحریہ نے 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز کی پاکستان کے پانیوں میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی نیول سب میرین کو پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے پاکستانی حدود سے بہت پہلے ہی دیکھ لیا تھا۔ بھارت اس سے پہلے بھی آبدوز پاکستانی سمندری حدود میں داخل کرنے کی دو کوششیں کر چکا ہے، جو پاک بحریہ نے ناکام بنادیں۔
بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کی تھی، جس کو پاک بحریہ نے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنائے ۔
'Pakistan Navy with its unremitting vigilance and professional competence has once again detected and blocked the Indian submarine on 16 Oct 21 from entering into Pakistani waters.' - ISPR pic.twitter.com/6w08YAzVsg
— Yusra Askari (@YusraSAskari) October 19, 2021