ویب ڈیسک: ستر فیصد زیادہ تیز ۔۔۔۔اپیل نے اپنا دو ہزار ڈالر( ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا نیا میک بک پرو لیپ ٹاپ لانچ کردیا۔
میک بک پرو لیپ ٹاپ 14 اور 16 انچ کی سکرین کے ساتھ ہے اور اس میں ایم اون پرو اور طاقتور ترین میکس چِپس نصب ہیں۔ کمپنی کے بقول نئی چِپ سے 16 انچ والا کمپیوٹر اب 2019 کے آخر میں متعارف ہونے والے کمپیوٹر سے 5 گنا تیز چلے گا۔۔۔ ایم ون پرو میں کا پراسیسر عام ایم اون کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ تیر ہے اور ایم ون میکس کے فرافکس پراسیسینگ یونٹ اس سے پرانے یونٹ سے چار گنا تیز ہے۔
ایپل کے مطابق نئے کمپیوٹر کی سپیڈ دنیا میں اول نمبر پر ہے اور اس کی سکرین، آڈیو سسٹ اور دیگر فیچر بھی کسی بھی نوٹ بک میں سب سے بہترین ہیں۔ اس میں ٹچ بار نہیں ہے جبکہ نئی مشین میں میگ سیف چارجر بھی ہے جس کا مطلب ہے کہ چارجر کے کھینچے جانے پر یہ کمپیوٹر سے علیحدہ ہوجاتا ہے۔ چھوٹا لیکن جدید اور طاقتورکیمرہ اسکرین کے اوپر نصب ہے۔
اس کے فلیٹ ڈیزائن نے آئی پیڈ اور آئی فون کی طرح ایپل کی شناخت برقرار رکھی ہے جبکہ یہ دیکھنے میں بھی بڑا لگ رہا ہے۔ اس کی سکرین میں نئے آئی پیڈ پرو کی طرح کی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ہے اور یہ ’پرو موشن‘ یعنی جلدی ری فریش ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔