بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

19 Oct, 2021 | 01:03 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: عوام بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بوجھ اٹھانے کیلئے ہو جایئں تیار، حکومت نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ، سی پی پی اے نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا۔

درخواست  میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت 104 ارب روپے رہی، گزشتہ ماہ 3 برسوں کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل پر 21 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی۔ فرنس آئل پر 19 روپے 23 پیسے اور ایل این جی سے 14 روپے 91 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔

ایران سے گزشتہ ماہ13 روپے 11 پیسے میں بجلی درآمد کی گئی، 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہو گئے۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، بجلی کے صارفین پر ایک ماہ کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں