ویب ڈیسک: کورونا کی وبا سے ڈپریشن میں اضافہ، متاثر ہونے و الوں میں خواتین پہلے نمبر پر نوجوان طلبا دوسرے نمبر پر آگئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کورونا کےبعد دنیا میں ڈپریشن کی بیماری سے متاثرہونے والوں کی تعداد میں ایک تہائی کا اضافہ ہوا ہے۔ پانچ کروڑ 20 لاکھ زائد افراد ڈپریشن سے متاثر ہوئے جبکہ اضافی 7 کروڑ 60 لاکھ افراد ٹینشن کی لپیٹ میں آئے۔ ان بیماریوں سے متاثر ہونے والی افراد کی تعداد میں بالترتیب 28 فیصد اور 26 فیصد اضافہ ہوا۔
کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک جہاں لاک ڈاؤن کی پابندیاں سخت رہیں وہاں ڈپریشن اور انگزائٹی کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ۔ تحقیق کے مطابق اگر عالمی وبا نہ آتی تو ان علاقوں میں ڈپریشن کے 19 کروڑ 30 لاکھ کیسز کا اندازہ لگایا گیا تھا جو وبا کے باعث سنہ 2020 میں 24 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گیا۔اسی طرح انگزائیٹی کے دنیا بھر میں وبا سے پہلے 29 کروڑ 80 لاکھ کیسز کا اندازہ لگایا گیا تھا جو گزشتہ برس 37 کروڑ 40 لاکھ تک بڑھ گیا۔
تحقیق کے مطابق متاثرین میں گھریلو خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے اسی طرح طلبا و طالبات کا ڈپریشن سے متاثرہ افراد میں دوسرا نمبر ہے ان کے تعلیمی ادارے بند رہے اور ان کی نقل وحرکت بالکل محدود ہونے کے باعث ان میں بھی ذہنی امراض بڑھے ہیں۔