(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیوز وائرل منظر عام پر آگئیں جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ بیٹھی شیشہ پی رہی ہیں اور ساتھ کیا یہی پیار ہے گانا بھی گنگنا رہی ہیں۔
حریم شاہ نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کے شوہر شیشہ پی رہے ہیں اور حریم شاہ لو مان لیا ہم نے ہے پیار نہیں تم کو، تم یاد نہیں ہم کو، ہم یاد نہیں تم کو گانا گا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ شیشہ پیتے ویڈیو شیئر کی ہے ۔