ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے دھندے میں ملوث مگرمچھوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Drugs Sellers
کیپشن: Drugs Sellers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ساہی) آئی جی پنجاب رائو سردار سے اے این ایف فورس کمانڈر پنجاب بریگیڈئیر راشد منہاس کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث بڑے مگر مچھوں، سمگلرز اور ڈیلرز سمیت مکروہ دھندے میں ملوث ہر شخص کے گرد گھیر اتنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفد سے ملاقات میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے خاتمے کیلئے پولیس اور اے این ایف کا باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے، صوبہ بھر میں اے این ایف کوانسداد منشیات آپریشنز کے دوران مکمل پولیس سپورٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے، اے این ایف کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں فیلڈ کمانڈرز اے این ایف کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے، چوہنگ، سہالہ اور ملتان کے ٹریننگ کالجز میں اے این ایف ماہرین کاایک خصوصی لیکچر ٹریننگ نصاب کا حصہ ہونا چاہیئے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے 9 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کردیے گئے، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد محمد اشرف کو تبادلہ کر کے اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب ملتان ،تقرری کے منتظر ایس پی حسن جہانگیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔

تقرری کے منتظر محمد ارسلان کوایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ،  شجاعت علی رانا کوایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ، ڈی ایس پی محمد جاوید اختر کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک، رائے احسان الٰہی کو ڈی ایس پی سکس ایس پی یو پنجاب، نوید سرور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں، محمد عثمان کو ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد، محمد ریاض کوڈی ایس پی سیون ایس پی یو پنجاب تعینات کردیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer