(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 99.97 فیصد رہا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نتائج کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 76 ہزار 521 طلبا نے شرکت کی جس میں سے 75 ہزار 144 طلبا کامیاب قرار پائے، امتحانات میں 73 ہزار 694 ریگولر طلبا میں سے 72 ہزار 486 طلبا پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 99.98 فیصد رہا۔ امتحانات میں 2 ہزار 827 پرائیویٹ طلبا نے حصہ لیا جس میں سے 2658 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.63 فیصد رہا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
جبکہ طلبا کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج سے مطلع کیا گیا ہے، حکام کے مطابق طلبا اپنا نتیجہ 5050 پر اپنا رولنمبر بھیج کر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔