(سٹی 42) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کراچی میں پاور شو کے بعد لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئیں، مریم نواز کے ساتھ کیپٹن صفدر بھی موجود تھے۔ جاتی امراء پہنچنے پر لیگی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا دوسرا پاور شو کراچی میں کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئی۔ مریم نواز کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی موجود تھے۔ کیپٹن صفدر نے لاہور ائیر پورٹ سے جاتی امراء تک گاڑی خود ڈرائیو کی۔ جاتی امراء پر مریم نواز کا لیگی کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ مریم نواز لاہور پہنچ کر میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی۔
یاد رہےگزشتہ روز مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے کراچی روانہ ہوئی تھی جہاں انھوں نے باباَ ملت قائد اعظم کے مزار پر فاتح خوانی کی اور پی ڈی ایم کے جلسےمیں شمولیت اختیار کر کے اپنی جذباتی تقریروں سےعوام کا خون گرمایا۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی زبان آپ اپنے سیاسی حریفوں کے لیے استعمال کرتے ہیں میں نہیں کر سکتی کیونکہ ہمارے گھر کا ماحول اس طرح کا نہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی اپنے والد نوازشریف کے کمراہ میں جاتی ہوں تو وہ اپنی نشست سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور میں ایک نہیں بلکہ 2 بچوں کی نانی ہوں جن کو دیکھ کر میری ساری تھکن ختم ہو جاتی ہے ،اور یہ رشتے قسمت والوں کو نصیب ہوتے ہیں۔