حکومت نے ادویات مزید مہنگی کردیں

19 Oct, 2020 | 08:02 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( بسام سلطان ) آٹے اور چینی کے بعد حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 33 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے دو ماہ میں دو مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ 253 ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ دل، معدہ، جگر، شوگر، دماغ، ٹی بی سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے اہم ادویات کی خریداری پہنچ سے باہر ہے۔ ڈرگ لائرز فورم نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں