لاہوریوں کی سیکورٹی کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا گیا

19 Oct, 2020 | 06:33 PM

Malik Sultan Awan

(علی رامے) لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی کے لیے 17 کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کردیئے گئے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید ہائی میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی بڑے کیمروں سے نگرانی کے لیے رواں مالی سال میں 17 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جس پر ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ فنڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔زرائع کے مطابق محکمہ خزُانہ پنجاب نے 17 کروڑ روپے سیف سٹی کے حوالے کردیئے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطاق سیف سٹی اتھارٹی آئندہ چند دنوں میں کیمروں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کرے گی ۔جس سے ہائی میگا پکسل کیمروں کی مدد سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی ہوگی ۔اس سے قبل بھی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی کے لئیے سرولینس کیمرے لگائے گئے تھے۔

مزیدخبریں