سرکاری محکموں میں اسامیوں کی بھرمار، پڑھے لکھے خوار

19 Oct, 2020 | 05:57 PM

Arslan Sheikh

( علی رامے ) ایک طرف بے روزگا تو دوسری طرف پنجاب میں خالی اسامیوں کی بھرمار ہے، محکمہ زراعت پنجاب میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف، محکمہ زراعت میں 34 ہزار سے زائد اسامیاں موجود ہیں، 34 ہزار اسامیوں میں سے 11 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔

محکمہ زراعت میں 1 ہزار سے زائد گزٹیڈ اور 9 ہزار 151 سے زائد نان گزٹیڈ اسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ زراعت کے سی پیک سیل میں 9 جبکہ میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ملتان میں 535 پوسٹیں خالی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں زراعت کے ریسرچ ونگ میں ایک ہزار سے زائد خالی آسامیاں ہیں۔ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں 9 سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کے مشیر برائے معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ کو اس حوالے سے بریف کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باعث محکمہ زراعت نے یہ آسامیاں خالی رہ جانے کا شکوہ بھی کیا ہے۔  

مزیدخبریں