سرکاری نوکری کے خواہشمند بے روز گار نوجوانوں کیلئے بُری خبر

19 Oct, 2020 | 04:26 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ اور بیروگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، پڑھے لکھے افراد ملازمت کی تلاش میں دربددر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،محکمہ سکولز ایجوکیشن نےسکولوں میں ریگولر ٹیچرز کی بجائے سکو ل ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بے روز گاری کی انتہا ہوگئی، اساتذہ بھرتی ہونے والے پڑھے لکھے افراد کی امیدوں پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پانی پھیر دیا،سکولوں میں ریگولر ٹیچرز کی بجائے سکو ل ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو ایک سمری ارسال کی ہے کہ سکولوں میں انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہزاروں کی تعداد میں کنٹریکٹ پر انٹرن ٹیچرز بھرتی کرنے کا پلان تیار کیا ہے اور اس حوالے سے سمری ارسال کر دی گئی ہے ۔

محکمہ سکولز چھ ماہ  کے لئےسکو ل انٹرن بھرتی کرے گا اور چھٹیوں میں ان ٹیچرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ نے پنشن کے بچت کرنے کیلئے یہ پروگرام بنایا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز   پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس اسسٹنٹ کی 48آسامیوں کےلئے تحریری امتحان میں ہزاروں امیدوار شریک ہوئے تھے، پولیس اسسٹنٹ کی گریڈ 16کی 48آسامیوں کے لئے صوبہ بھر سے 57ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

بی اے پاس امیدوار امتحان میں شرکت کے اہل تھے،تاہم ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کی کثیر تعداد نے بھی امتحان دیا،گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج فار ویمن ماڈل ٹاؤن میں بنائے گئے امتحانی سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،بطور اسسٹنٹ بھرتی ہونے کے لئے تحریری امتحان میں حصہ لینے والے امیدوار انتظامات سےمطمئن نظر آئے۔لاہور میں امتحان کے لیے 9 سنٹر بنائے گئے تھے،امتحان دو گھنٹے پر مشتمل تھا،امتحان صبح دس بجے شروع ہوا اور بارہ بجے اختتام پذیر ہوا۔

مزیدخبریں