سانحہ حفیظ سنٹر،تاجروں کے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑئے

19 Oct, 2020 | 02:03 PM

M .SAJID .KHAN

(نبیل ملک/عمراسلم) لاہور میں حفیظ سنٹر آتشزدگی کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے لاہور چیمبر عہدیدران کی پریس کانفرنس ہوئی، اس دوران تاجروں نے ریسکیوپر آگ نہ بجھانے کے الزامات عائدکئے تو دوسرے گروپ  کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ حفیظ سنٹر  معاملہ پر تحقیقات کے لئےلاہور چیمبر عہدیدران کی پریس کانفرنس ہوئی، صدر میاں طارق مصباح،سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری موجود ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران چودھری خادم حسین،ملک ریاض،عبدالودود علوی،فیاض حیدر،علی افضل،حاجی آصف سحر ،میاں مقبول،ڈاکڑریاض موجود مردان علی زیدی،عامر قریشی،عامر انوار نے شرکت کی۔

متاثرہ تاجروں کا کہناتھا کہ سانحہ حفیظ سنٹر سے تاجر کنگال ہوگئے، پہلے کورونا اور اب خوفناک آتشزدگی نے سب ختم کردیا، اب بغیر مدد کے کاروبار سروع نہیں کرسکتے، صدر حفیظ نے تاجروں کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا کہ سنٹر کی دوکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی مالی مدد بھی کی جائے۔

سنٹر کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر ہونا چاہیے،ریسکیو،فائر بریگیڈ اور دیگر ادارے جومصروف عمل رہے ان کو سلام پیش کرتے ہیں،فوجی جوان جس نے کل لوگوں کو ریسکیو کیا اسے بھی مدعو کیا، فوجی جوان کی طبعیت ناساز ہے وہ دوپہر 2 بجے چیمبر آئے گا۔دوران  پریس کانفرنس تاجروں نے ریسکیوپر آگ نہ بجھانے کے الزامات عائد کئے تو دوسرے گروپ  کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

دوسری جانب واقعہ کی شفاف تحقیقات کےلئے آزاد کمیشن بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کرادی گئی، مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہاگیا کہ ایوان حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

اس افسوسناک واقعہ میں سو کے قریب دکانیں مکمل جل گئی ہیں جبکہ دکانداروں کے مطابق ان کا پچاس کروڑ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے کے باوجود بروقت نہیں پہنچ سکیں،اس واقعہ کی تحقیقات کےلئے آزاد کمیشن بنایا جائے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ آگ پر بروقت قابو نہ پانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں