محکمہ زراعت میں 11ہزار اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

19 Oct, 2020 | 01:03 PM

Azhar Thiraj

علی عباس : ایک طرف بے روزگا تو دوسری طرف پنجاب میں خالی آسامیوں کی بھرمار۔محکمہ زراعت پنجاب میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کاانکشاف۔محکمہ زراعت میں 34 ہزار سے زائد آسامیاں موجود ہیں ۔ 34 ہزار آسامیوں میں سے 11 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں ۔


محکمہ زراعت میں 1 ہزار سے زائد گزٹیڈ اور 9 ہزار 151 سے زائد نان گزٹیڈ آسامیاں خالی ہیں ۔محکمہ زراعت کے سی پیک سیل میں 9 اسامیاں خالی ہیں۔میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ملتان میں 535 پوسٹیں خالی ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں زراعت کے ریسرچ ونگ میں ایک ہزار سے زائد خالی آسامیاں ہیں ۔ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں 9 سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی کے مشیر برائے معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ اس حوالے سے بریف کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باعث محکمہ زراعت نے یہ آسامیاں خالی رہ جانے کا شکوہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں