سٹی 42: مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کیپٹن(ر) صفدرکوگرفتارکرلیا گیا. بیگم صفدر نے ان کی گرفتاری کی تصدیق ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کی۔ان کی گرفتاری پر وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں نے ردعمل دیا ہے جس سے ان کی خوشی جھلک رہی ہے۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹوکے کنٹرول میں ہے۔ یاتوآپ نے اپنے شوہرکوپبلسٹی کیلئے گرفتارکرایا،یاپھرآپ اورپیپلزپارٹی ابھی بھی ایک دوسرے کےخلاف کام کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ خوشی ہوئی سندھ پولیس نے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا حکم دے کر اپنی ذمہ داری پوری کی ۔ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خوشی ہوئی سندھ پولیس نے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا،سندھ پولیس نے کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرکے قانون پر عمل کیا،کہا کہ کیپٹن صفدر نے مزارقائد کی بے حرمتی کی ،قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا حکم دے کر اپنی ذمہ داری پوری کی ۔
I was not expecting it but I am glad Sindh Police has enforced the law and arrested Capt Safdar. He committed a crime at the mazar e Quaid yesterday and law must take its course https://t.co/GxxHK20qrK
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) October 19, 2020
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ اب پاکستان بدل گیا ہے، مزارقائد کی بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار ہونا چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو مزار قائد پر ہلڑبازی کی اجازت نہیں ،آئی جی مقدمہ درج نہ کرتے تو معاملہ اسمبلی میں اٹھاتا،ٹھیلے والے کو چھوٹے سے کام میں بند کردیتے ہیں ۔ کل انہوں نے تمام حدیں پارکردیں،یہ معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہو جاتی ،اب پاکستان بدل گیا ہے،انہوں نے کہاکہ مزارقائد کی بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار ہونا چاہئے۔
مزارِقائد کی بیحرمتی کرنےوالےاوباشوں کیخلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے۔ قانون ہرحال میں نافذہونا چاہئیے۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کادروازہ توڑاگیا۔ ویڈیواس کےبرعکس ہے۔ آپ کوکوئی ہتھکڑی دکھائی دےرہی ہےیالگتا ہےکہ اسےزبردستی گرفتار کیا گیا ہے۔ https://t.co/9H2mpduNuP
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 19, 2020
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں ہر پاکستانی کےلئے مقدس جائے ہے، قائد کے مزار پر اٹھکیلیاں ، نعرے بازی اور غیرسنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے سزا ہونی چاہئے۔ کیپٹن صفدر کی مزار قائد کے اندر نعرے بازی قابل مذمت ہے،ن لیگ کی قیادت سے لوگوں کو بہت دکھ ہوا،سندھ پولیس نے جو کام کیا وہ قانون کی بالادستی کوظاہر کرتا ہے۔ قائداعظم کے مزار کے تقدس کی پامالی پر کارروائی ہو گی ،جب پولیس کاموقف آئیگا تو بات ہوگی کیونکہ مریم نواز کا دروازہ ٹوٹا ہوا نظر نہیں آیا، کیپٹن صفدر نے اپنی حرکت پر ایک دفعہ بھی معافی نہیں مانگی ۔
سندہ پولیس کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے،قائد اعظم محمدعلی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں ہر پاکستانی کےلئےمقدس جائے ہے، قائد کے مزار پر اٹھکیلیاں ، نعرے بازی اور غیرسنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے سزا ہونی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2020