سانحہ حفیظ سنٹر میں اہم پیشرفت

19 Oct, 2020 | 10:38 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے معاملہ پر کمشنر لاہور ڈویژن نے واقعے کی انکوائری کے لیے 14 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کمیٹی کے کنوینیر نامزد کردیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلبرگ کے علاقہ حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی نے سب ملیا میٹ کردیا، تاجر برادری کی زندگی بھر کی کمائی ان کی آنکھوں کے سامنے راکھ کا ڈھیر بن گئی، بےبس کاروباری افراد کچھ نہ کرپائے، آبدیدہ ہوکر ایک دوسرے کو دلاسے دیتے نظر آئے،سیاسی شخصیات ایسے لاعلم ہوگئیں جیسا کچھ ہوا ہی نہ ہو، پنجاب حکومت کی جانب سے بڑےسانحہ پر داد رسی کی یقین دہانی کرائی گئی،نقصانات کے ازالہ کے لئے اقدامات اُٹھا نےکا بھی کہا گیا۔

لاہور کے بڑے تجارتی مرکز میں آگ لگنے  کے معاملہ پر کمشنر لاہور ڈویژن نے واقعے کی انکوائری کے لیے 14 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کمیٹی کے کنوینیر نامزد ہیں۔اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن،ایس پی ماڈل ٹاؤن اور چیف انجینیر بلڈنگ سینٹرل زون کمیٹی کے ممبر نامزد کئے گئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر ر یسکیو،لیسکو کے افسران اور سابق صدر چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ،خفیظ سینٹر یونین کے صدر ملک کلیم بھی ممبر نامزد  کئے۔کمیٹی کے ممبران 7 روز میں تفصیلی رپورٹ کمشنر لاہور کو پیش کرے گی۔ جبکہ کمیٹی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ابتدائی رپورٹ کمشنر لاہور کو پیش کرے گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لگنے والی آگ نے 400 سو سے زائد دکانوں، اربوں روپے اور دیگر قیمتی سامان کو خاکستربنادیا گیاتھا، آگ دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تاجروں نےاذانیں دینا شروع کردیں تھیں۔24 گھنٹے گزرنے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

مزیدخبریں