وکیل نےخاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

19 Oct, 2020 | 09:55 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)معاشرے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی، خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کی شرح ایک خاص اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے،انصاف دلانے والے قانون دان بھی اس کام میں پیش پیش ہیں، صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کالے کوٹ والے نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون نے طلاق کے لئے وکیل سے رابطہ کیا، وکیل نے کیس کی انکوئرای کے لئے متاثرہ خاتون کو اپنے دفتر آنے کا کہا، سائلہ نے وکیل کے دفتر آنے کی حامی بھری تا کہ شوہر سے اطلاق لے سکے، کالے کوٹ والے بھیڑے نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا، خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پیش آیا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ  وکیل نے مجھے اپنے دفتر میں زیادتی کا نشانہ بنایا، وکیل نے اسلحہ کے زور میری عزت پامال کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی سے ذکر کیا توگولی مار دوں گا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ  گوجرانوالہ میں بھی اوباش افراد کےخلاف تھانہ اروپ میں درخواست دینے کے لئے آنے والی  لڑکی  کو تھانیدار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،متاثرہ لڑکی کا کہناتھا کہ 10 ستمبر کو گھر میں دوران تفتیش اے ایس آئی مبشر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  مظفر گڑھ میں ایسا گھناؤنا واقعہ پیش آچکا ہے جہاں سگا باپ  اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا رہا،متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یادرہے کہ  پنجاب میں بچوں، خواتین کے ساتھ زیادتی اور بدفعلی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 883 بچوں کیساتھ بدفعلی جبکہ 441 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد 71 بچوں اور بچیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 73 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 

مزیدخبریں