بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

19 Oct, 2019 | 04:10 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، روٹس، ہوٹل وسٹیڈیم کے گردونواح کیمروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

  تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی چاررکنی وفدکوایم ڈی علی عامر ملک اورسی او او اکبر ناصر خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی، پی سی بی آفیشلزودیگر سکیورٹی افسران شریک تھے۔

بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کو ائیر پورٹ وسٹیڈ یمروٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس بارے بریفنگ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بتایا گیا۔

سکیورٹی وفدکو سری لنکن ٹیم کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی، بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ دیکھ کر متاثر، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔   

مزیدخبریں