ریحان گل: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل آمد، حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے دن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ شہباز شریف کی آمد کے پیش نظر مسلم لیگ( ن) کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے، کارکنوں نے شہباز شریف، نواز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے ان کی خیریت دریافت کی، ملکی سیاسی معاملات اور نیب کیسز پر بھی گفتگو کی گئی۔