صاف پانی کمپنی ساوتھ اور نارتھ کو بند کرنے کی تیاریاں

19 Oct, 2019 | 01:06 PM

Shazia Bashir

علی عباس: صاف پانی کمپنی ساوتھ اور نارتھ کو بند کرنے کی تیاریاں، محکمہ ہاوسنگ نے دونوں کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی۔  

سابق دور حکومت میں بنائی گئی دو صاف پانی کمپنیوں کو پنجاب حکومت بند کرنے جارہی ہے، جس کے لیے محکمہ ہاوسنگ نے محکمہ قانون سے کمپنی بند کرنے کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہاوسنگ نے وزیر اعلی پنجاب کو کمپنی کے نیا بورڈ آف ڈائریکٹر بنانےکے لیے بھی سمری ارسال کردی ہے جس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹر کے متفقہ فیصلے کے بعد کمپنی کو باقاعدہ بند کردیا جائےگا۔

کمپنی کے تمام تر معالات اور ریسورسز آب پاک اتھارٹی کو منتقل کردیئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے دونوں کمپنیوں کو یکمشت کیا جائے گا جس کے بعد ان کی قانونی حثیت ختم کی جائے گی۔      

مزیدخبریں