حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کا آج دوسرا روز

19 Oct, 2019 | 12:03 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں سالانہ عرس کا آج دوسرا روز، عقیدت مندوں کا جوش وخروش عروج پر، ڈھول کی تھاپ پر دھمال۔

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں سالانہ عرس کا آج دوسرا روز،  زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چادر پوشی اورفاتحہ خوانی کی کارہی ہے۔

 روحانی اجتماعات جاری،علامہ راغب نعیمی نے داتا گنج بخش کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، شام کے اوقات میں محفل سماع اور بعد نمازعشا محفل حسن قرات کا پروگرام۔

عرس داتا صاحب پر جامع مسجد داتا دربار میں محفل قرات اور نعت کا اہتمام ، ایمان افروز محفل میں ملک بھر سے خوش الحان قراء کرام اور نعت خواں حضرات کی شرکت ،، خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید سے حاضرین کے دل گرما دیئے ، نعت خواں حضرات کے بھی بارگاہ رسالت مآبﷺ میں گلہائے عقیدت ،، سینئر اینکر پرسن حامد میر کی محفل حسن قرات میں شرکت ،، کہتے ہیں تصنیف کشف المحجوب انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، اسلام کی ترویج میں اولیاء کرام کا کردار قابل ستائش ہے ۔
عرس داتا صاحب پر 50سالہ پرانی دودھ کی روایتی سبیل کا افتتاح  کیا گیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے سبیل کا افتتاح کیا ، ہر سال لاکھوں لٹر دودھ کی تقسیم کا منفرد انداز ،  تقسیم سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ ، زائرین کی سہولت کیلئے آٹو میٹک پیکنگ پلانٹ بھی نصب ۔
عرس داتا صاحب پر آج مقامی تعطیل کی گئی ہے، ضلعی دفاتر، سکول اور کالج بند، 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات  ہیں، عرس کی 3روزہ تقریبات کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد  کیا جارہا ہے، 5مقامات پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں 3روز کیلئے بند کردی گئیں ،محکمہ داخلہ کا انتظامات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم ، اُدھر ڈپٹی کمشنر کا داتا دربار کے اطراف کی سڑکوں کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں