پیکجز مال میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش کا انعقاد

19 Oct, 2018 | 11:46 PM

Arslan Sheikh

عثمان الیاس: پیکجز مال میں آہن اور پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں پاکستان کے مختلف شہروں سے بنائی ہوئی اشیا کو پیش کیا گیا۔

تفصیلات کت مطابق پاکستانی اشیاء کے فروغ اور ہنر کو منظر عام پر لانے کے لیے پیکجز مال میں آہن اور پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس انصر مجید خان نیازی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور تمام سٹالز کا دورہ بھی کیا، نمائش میں پاکستان کے مختلف شہروں سے بنائی ہوئی اشیا کو پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس انصر مجید خان نیازی نے پاکستانی دستکاری کو سرا ہا، اس موقع پر انہوں سٹی فور ٹی ٹو کی میڈ ان پاکستان کی مہم کو بھی اچھا اقدام قرار دیا۔

نمائش میں لوگوں کی جانب سے پاکستان کی دستکاری اور ہنر کوخوب پذیرائی ملی اور لوگوں نے بھی پاکستانی اشیاء کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔نمائش میں فن مصوری، فرنیچر، کپڑے، جیولری، ڈیکوریشن سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیا کو پیش کیا گیا، جس کو عالمی سطح پر فروغ ملنے پرنہ صرف پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مزیدخبریں