لیڈی وارڈنز کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

19 Oct, 2018 | 10:19 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: قربان لائن میں ٹریفک پولیس کی انٹی ہراسمنٹ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں لیڈی ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی کے حوالے سے مشکلات کو زیر بحث لایا گیا، ایس پی آصف سردار نے لیڈی وارڈنز کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ میٹنگ میں انسپکٹر نازیہ باقر سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی، ایس پی ٹریفک نے لیڈی وارڈنز کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کر دیئے، ایس پی آصف سردار کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور مشکلات کی آسانی کے لیے قائم کمیٹی کے ثمرات لیڈی وارڈنز کو مل رہے ہیں۔ ۔

ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور سٹی ٹریفک پولیس کے لیے خواتین کی خدمات قابل دید ہیں، ورک پلیس پر لیڈی وارڈنز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، لیڈی وارڈنز شہر کی مختلف اہم شاہراہوں، لائسنسنگ برانچز، ٹکٹنگ، ڈرائیونگ سکولز، ایجوکیشن یونٹ سمیت متعدد یونٹس میں تعینات ہیں۔

مزیدخبریں