لارڈ میئر لاہور سے چائینیز کمپنی کے وفد کی ملاقات

19 Oct, 2018 | 06:58 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد: لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے چائینیز کمپنی گاؤگاؤ کے چار رکنی وفد کی ملاقات، مینجنگ ڈائریکٹر چائینیز کمپنی مسٹر ڈیوڈ نے شہر میں سستی سبزیاں اور پھل کی فروخت کے منصوبے پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو چائنیز کمپنی گاؤگاؤ مسٹر ڈیوڈ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر چائینیز کمپنی گاؤگاؤ مسٹر ڈیوڈ نے شہر میں سستی سبزیاں اور پھل کی فروخت کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائنیز کمپنی شہر کو سبزی و پھل فروشوں کو سستی سبزیاں اور پھل فراہم کرے گی۔

سبزی و پھل فروشوں کو کم لاگت پر ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن تعاون کرے تو 2019 تک 5 ہزار افراد کو روزگار میسر آسکے گا، لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے منصوبےکی تشکیل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جامع پریزینٹیشن لائیں جس سے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ دی جاسکے، اس موقع پر سی ای او گاؤ گاؤ کمپنی دانش، قانونی مشیر مسٹر ایلن، ڈاکٹر مظہر اور عثمان علی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں