لاہور کی سیر بھی مہنگی ہوگئی، ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے بڑھ گئے

19 Oct, 2018 | 01:24 PM

Sughra Afzal

 (سعدیہ خان) محکمہ سیاحت نے سیاحتی بسوں کے کرائے بڑھا دیئے۔ نوٹیفکیشن جاری اطلاق نومبر سے ہوگا۔ محکمہ سیاحت نے ڈبل ڈیکر بسوں کے کرائے بڑھا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم سے گریٹر اقبال پارک کا کرایہ 200 سے بڑھا کر 300 جبکہ قذافی سے واہگہ کا کرایہ 300 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیاگیا۔ جبکہ سٹوڈنٹس کو گریٹر اقبال کا کرایہ 150 روپے ادا کرنے پڑے گا۔ اس سے قبل طلبا کیلئے کرایہ 100 روپے تھا۔ جبکہ واہگہ کیلئے طلبا کا کرایہ ڈیڑھ سو سے بڑھ کر 200 روپے کر دیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کیلئے قذافی سے گریٹر اقبال پارک ٹرپ کے چارجز 15 ہزارسے بڑھ کر 20 ہزار کر دیئے گئے۔ جبکہ قذافی سے واہگہ کے ٹرپ کے لیے کرایہ 25 ہزارکردیاگیا۔ تعلیمی معلوماتی ٹرپ قذافی سے گریٹر اقبال پارک 5 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار 500 کر دیاگیا۔ جبکہ قذافی سے واہگہ کا کرایہ 7500 سے بڑھا کر 10 ہزار کر دیا گیا۔

مزیدخبریں