ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) تحریک انصاف کا پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ، اگلے دو ماہ میں پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرلی جائے گی، پارٹی آئین کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مرحلہ وار تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔ اس بات پر بھی مشاورت کی جارہی ہے کہ پارٹی اور حکومتی عہدوں کو الگ الگ رکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پارٹی عہدوں کو حکومتی عہدوں سے الگ رکھنے پر مشکلات کا سامناہے۔ ایک رائے یہ بھی پائی جارہی ہے کہ پارٹی عہدوں کو حکومتی عہدوں سے الگ کرنے پر اندرونی معاملات بہتر انداز میں چلائے جاسکیں گے اور وہ رہنما جنہیں الیکشن میں ٹکٹس نہیں دی گئیں۔ انہیں پارٹی عہدوں میں لایا جائے جس سے اندرونی اختلافات سے بچا جاسکے ۔

Sughra Afzal

Content Writer