سٹی42: پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم کی 24نومبر کو اسلام آباد جا کر دفعہ 144توڑنے اور احتجاج کرنے کی تیاری کے لئے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے حلقہ کی خواتین سے ملاقات کی جس میں میزبانوں سمیت کل 14 افراد شریک تھے۔
میٹنگ میں صدر ویمن ونگ ڈاکٹر مصباح،جنرل سیکرٹری ثمینہ خاور حیات کے ساتھ سینئر نائب صدر سیدہ حنا،سینئر نائب صدر عائشہ خان بھی شریک تھیں۔
اس ملاقات میں احتجاج کیلئے خواتین کو متحرک کرنے کیلئے مشاورت کی گئی.
فرخ جاوید مون کی اس ایک ملاقات کے سوا منگل کے روز پی ٹی آئی کی کسی دوسری سرگرمی کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔