بارش ہوئی نہ موٹر سائیکلیں گھروں میں قید ہوئیں، پھر بھی لاہور  ائیر کوالٹی کی عالمی ریس سےباہر ہو گیا

19 Nov, 2024 | 09:13 PM

Waseem Azmet

کومل اسلم:  لاہور میں بارش ہوئی نہ کوئی آندھی چلی، نہ موٹر سائیکلوں کے سڑک پر آنے پر پابندی لگی نہ کوئی اور انہونی ہوئی لیکن فضائی آلودگی میں کمی ہو گئی اور ایئرکوالٹی انڈیکس گرتے گرتے دو دن میں 167 رہ گیا۔ فضا کی آلودگی کی عالمی دوڑ میں لاہور لنگڑانے لگا اور پہلی پوزیشن سے پیچھے ہٹتے ہٹتے پانچویں نمبر پر آ گیا۔ 
آج بدھ کی شام یو ایس قونصلیٹ 167،سی ای آر ایف آفس پر275ریکارڈ کیا گیا.
سید مراتب علی روڈپر172 ، ویلنشیا ٹاؤن میں 184, جوہر ٹاؤن میں196، وی ٹی ایس میں  ائیر کوالٹی181 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،میٹ ڈیپارٹمنت نے تصدیق کی ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں