24 نومبر کا احتجاج؛ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم کردیے 

19 Nov, 2024 | 08:21 PM

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج  کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور نے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم  کردیے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے  پارٹی ایم پی اے کو 3 لاکھ اور  ایم این اے کو 2 لاکھ روپے دیےگئے، بعض ممبران سمبلی نے  پیسے لینے سے گریز  بھی کیا۔ذرائع کے مطابق  عاطف خان، جنید اکبر  اور  شکیل خان کو  پیسے نہیں دیے گئے۔

اس حوالے سے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم  کا کہنا ہےکہ علی امین سمیت سب احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود  اپنے حلقے میں بھی اعلان کیا ہے جس کو احتجاج کے لیے جو چاہیے مجھےکہے۔

مزیدخبریں