ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیکس چوری ، ذخیرہ اندوزی ؛وزیراعظم  کا شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

 ٹیکس چوری ، ذخیرہ اندوزی ؛وزیراعظم  کا شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کیمروں کی تنصیب سے ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
 وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کردی ۔ جس کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

 وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں، شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

  چینی کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے وزیراعظم  نے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سےٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے شوگرسٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔