برطانوی بادشاہ کی رہائشگاہ سے گاڑیاں چوری

19 Nov, 2024 | 06:19 PM

ویب ڈیسک : چور برطانوی بادشاہ کی رہائشگاہ میں داخل ہوکر گاڑیاں چرا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 
 برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی رہائش گاہ ونڈسر کیسل میں داخل ہونے والے چور 2 گاڑیاں چرانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حیرت کے بات یہ ہے کہ اس وقت رہائش گاہ میں شہزادہ ولیم بھی موجود تھے  ۔13 اکتوبر کو ایک واقعہ  برطانوی بادشاہ کی رہائش گاہ ونڈسر کیسل میں پیش آیا تھا جس کی تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبار دی سن نے 17 نومبر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ 2 چوروں نے ونڈسر کیسل کے میدانوں میں واقع ایک فارم  کو ٹارگٹ بنایا اور باڑ کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئےتھے ۔ ترجمان ٹیمز ویلی پولیس کے مطابق ملزمان ایک فارم کی عمارت میں داخل ہوئے اور گاڑیاں چرا کر بھاگ گئے۔ترجمان کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

 چور6  فٹ بڑی لمبی باڑ کو پھلانگ کر میدان میں داخل ہوئے اور واپسی میں چوری کی گئی گاڑی سے فارم کے گیٹ کو توڑتے ہوئے بھاگ گئے۔گاڑی گیٹ سے ٹکرانے پر عملے کو چوروں کا علم ہوا تھا۔لندن کے مغرب میں 20 میل دور واقع 16 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے ونڈسر کیسل کے ایڈیلیڈ کاٹیج میں اس وقت شہزادہ ولیم اور ان کا خاندان رہائش پذیر ہے۔حیرت ہےکہ  جب چوری کا واقعہ پیش آیا تو شہزادہ ولیم اپنے خاندان کے ساتھ کاٹیج میں ہی موجود تھے۔البتہ برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔

مزیدخبریں