ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین میٹرز پر عائد پابندی میں ایک بار پھر   توسیع

گرین میٹرز پر عائد پابندی میں ایک بار پھر   توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  سولر سسٹم میں  استعمال ہونیوالے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر  لیسکو نےمقررہ تاریخ میں تیسری بار توسیع کا فیصلہ کر لیا، توسیع کے بعد تیس نومبر تک میٹرز خریداری کیلئے این او سی جاری ہو سکیں۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سمارٹ میٹرز کی بروقت خریداری نہ ہونے سے تیسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کیلئے تیس نومبر تک این او سی جاری ہو سکیں گے، کمپنی نے قبل ازیں پندرہ نومبر سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، تیس نومبر کے بعد سولر سسٹم پر سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ہو سکے گی،صارفین کیلئے41 ہزار روپے سمارٹ میٹر کی قیمت مقرر کی جائیگی، ذرائع نے بتایا کہ قیمت کیساتھ انسٹالیشن چارجز کی ادائیگی بھی صارفین کو ادا کرنا ہو گی، سمارٹ میٹر میں امپورٹ اور ایکسپورٹ یونٹس کا سافٹ ویئر انسٹال ہو گا،سمارٹ میٹرز کی بلنگ کنٹرول روم کے ذریعے کی جائیگی۔