کومل اسلم: پنجاب کی حکومت نے لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سنا دیا۔
حکومت کے ذیلی ادارے محکمہ ماحولیات نے سکول کل بدھ 20 نومبر سے کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے۔ اب پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق درس و تدریس کی سرگرمیاں انجام دیں گے۔
سکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے ہے جو ان دنوں میں ہر سال کا معمول ہوتا ہے۔
انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے نوٹیفیکیشن میں سکولوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے مختلف کلاسوں / گریڈز کے سٹوڈنٹس کو مختلف اوقات میں چھٹی دی جائے۔ تاہم اس نوٹیفیکیشن مین بچوں کو سکول سے لانے کے ذمہ داری والدین کو کوئی مشورہ نہین دیا گیا کہ وہ ایک سے زیادہ بچوں کو مختلف اوقات مین چھٹی ہونے کی صورت مین انہیں گھر لانے کے لئے گاڑیاں دو دو تین تین مرتبہ استعمال کریں یا کیا کریں۔
سکول کھلتے ہی پابندیاں عائد
نوٹیفکیشن میں سکول، کالج جانے والے تمام ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کیلئےماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر "مکمل پابندی" عائد کی گئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ایسی کیس پابندی کے عملاً نفاذ کو کیسے مونیٹر کرے گی؟ کیا انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کا عملہ دن بھر گاڑیاں بھگاتے ہوئے سکولوں کالجوں مین جا کر ان پابندیوں کو مونیٹر کرے گا یا اس مقصد کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو گاڑیاں بھگانا ہوں گیْ۔