علی ساہی :پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیے
رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی،اشتہاری مجرم رضوان شہزاد نے 2 برس قبل سیالکوٹ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا،دوسرا ملزم رانا آفاق علی ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن وہاڑی کوڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا،سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے یو اے ای پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے دونوں گرفتار کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم دونوں ملزمان کو لے کر شارجہ سے آج علی الصبح لاہور پہنچی،آئی جی پنجاب نے کامیاب کارروائی پر آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی اوز سیالکوٹ اور وہاڑی کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
2خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار
19 Nov, 2024 | 04:27 PM