تہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والا مجرم 8 سال بعد بری

19 Nov, 2024 | 03:17 PM

 ملک اشرف : تہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کردیا گیا، لاہور ہائیکورٹ  میں قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم کی بریت کی اپیل پرسماعت ہوئی۔
 تفصیلات کے مطابق  عدالت نے سیشن کورٹ کے مجرم قاری امتیاز کو پھانسی دینے کا فیصلے کالعدم قرار دیدیا،دو رکنی بینچ نے مقدمے کے 8 سال بعد سزائے موت کےقیدی قاری امتیاز احمد کو بری کیا،ہمراہی 4 ملزمان کو ٹرائل کورٹ پہلے ہی بری کرچکی ہے۔
عدالت  نے ریمارکس دئیےکہ   باقی ملزم کو بری اور اس ملزم کو کیسے سزائے موت دی جاسکتی ہے ؟جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی،مدعی مقدمہ کی جانب سے شاہد شوکت چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

جڑانوالہ پولیس نے 29 جون 2016 کو جمیل ، رفاقت اور احسان کے قتل کا مقدمہ درج کیا، سرکاری وکیل کی جانب سے مجرم کی سزائے موت کیخلاف بریت کی اپیل کی مخالفت کی گئی،سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ، 2رکنی بینچ نے ملزم کی بریت اپیل منظور کرلی۔



مزیدخبریں