ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ شادی ہالز ،ایونٹ کمپلیکس بھی ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے

غیر رجسٹرڈ شادی ہالز ،ایونٹ کمپلیکس بھی ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ آفیسر کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے،مقرر ہ وقت تک رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے،دکانیں سیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی،چھاپہ مار کارروائی میں آڈٹ افسران حمزہ نواز ، علی حیدر اور مریم خان نے حصہ لیا،گلبرگ ، نشتر ٹاون ، سمن آباد کے شادی ہالز و ایونٹ کمپلیکس کی رجسٹریشن کو چیک کیا گیا۔
ریونیو اتھارٹی کی جانب سے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورینٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے،ای انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کروانے والے ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

پی آر اے کےمطابق رجسٹریشن کروانے ، سسٹم کی تنصیب نا کرنیوالوں کو ایک ہفتے کا وقت فراہم کیا گیا ، مقرر ہ وقت تک رجسٹریشن نہ کروانے والوں بھاری جرمانے ،دکانیں سیل کی جائیں گی۔