ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج؛ بشریٰ بی بی کے خطاب کی آڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج؛ بشریٰ بی بی کے خطاب کی آڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پشاور میں موجود بشریٰ بی بی کی پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں سے خطاب کی آڈیو سامنے آگئی ، 24 نومبر آپ کی وفاداری کا امتحان ہے ،یہ ملک کی آزادی کی جنگ ہے۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی عہدیداروں اور رہنماوں سے خطاب کی آیڈیو سامنے آگئی، بشریٰ بی بی نے کہا بانی پی ٹی آئی کا پیغام لائی ہوں، خان کا پیغام تمام صدور، جنرل سیکرٹریز ایم این ایز اور ایم پی اے ایز کے لیے ہے، کل کوئی یہ نہ کہے کہ خان کا پیغام ہمارے پاس نہیں پہنچا، ہر ایک کے پاس ان کا پیغام پہنچا دیا ہے، ہر ایم پی اے 5 ہزار اور ایم این ایز 10 ہزار علیحدہ علیحدہ قافلے لائے گا۔
کل کوئی یہ نہیں کہہ گا کہ مجھے گرفتار کیا گیا ہے،گرفتاری کا عمل اب شروع ہوگا،آپ لوگوں نے خود کو کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی،تمام عہدیدار اپنی متبادل تیار کریں
اگر کوئی گرفتار ہوگا تو پھر قافلہ وہ لیڈ کرے، بعد میں یہ نہیں سنا جائے گا کہ گرفتار ہوگیا، شلینگ ہوگئی۔

آڈیو میں بشریٰ بی بی نے کہا کل کوئی یہ نہ کہہ کہ گرفتار ہوگیا اور شلینگ ہوگئی، جو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں، وہ متبادل آپشن کے نام بھی جمع کریں،خان نے کہا ہے کہ تمام عہدیدار گاڑیوں کے اندار کے تصاویر اور ویڈیو بنائیں،ویڈیوز ہمارے ساتھ شئیر کیے جائینگے، انٹرینٹ بندش کی صورت میں عہدیدار ویڈیوز ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو پہنچانے کے لیے موٹرسائیکل کا انتظام کیا جائے۔

خطاب کی آڈیو میں بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ جن کے پاس ویڈیوز کی ثبوت نہیں ہوگی ان کو اگلے بار ٹکٹ نہیں دیا جائے گا،یہ صرف خان کی آزادی کی جنگ نہیں یہ ہماری ملک کی آزادی کی جنگ ہے، جو سچا اور غیرت مند ہوتا ہے وہ خان اور ملک کے ساتھ وفادار ہوگا، کیونکہ ملک صرف خدا کا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کو ضرور اپنے ساتھ رکھنا ہے،خود اور کارکنوں کو گرفتاری سے بچاکر اپنی منزل تک پہنچنا ہے، 24 نومبر آپ کی خان اور ملک کے ساتھ وفاداری کا امتحان ہے،پختون غیرتمند اور جہادی قوم ہے،جو سچا اور غیرت مند ہوگا وہ خان کا ساتھی ہوگا،جب بھی گروپنگ ہوگی تو میر جعفیر اور میر صادق سر اٹھانا شروع کردیتا ہے۔