ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کتاب دوست معمر شہریوں کیلئے شاندار منصوبہ, کتابیں گھروں میں فراہم کی جائیں گی

پنجاب حکومت کا کتاب دوست معمر شہریوں کیلئے شاندار منصوبہ, کتابیں گھروں میں فراہم کی جائیں گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت کا کتاب دوست معمر شہریوں کیلئے شاندار منصوبہ، بزرگ شہریوں کو لائبریریوں سے کتابیں گھروں میں فراہم کی جائیں گی،محکمہ آرکائیو اینڈلائبریریز نے کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا۔
 میونسپل کمیٹی کی لائبریریز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریزاپنے نگرانی میں یہ کام کرے گا۔ محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریز پہلے مرحلے میں میونسپل کمیٹیوں کی بیس لائبریریوں کو فعال کرئے گا۔ محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریز نے لاہور میں گھروں میں بزرگ افراد کو کتابیں دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب لائبریری اور ماڈل ٹاؤن لائبریری سے شروع کیا گیا ہے۔ ٹیلی فون پر اطلاع پر گھروں میں کتابیں دی جائیں گی ۔محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریریز سکولوں میں بھی لائبریری ورک شروع کرے گا۔ سکولوں کی لائبریری کو کتابیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer