17بھٹے ،51 صنعتی یونٹس مسمار ، لاہور میں 30 سیل کردیے گئے

19 Nov, 2024 | 12:46 PM

کومل اسلم: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا سموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری، گزشتہ چار دن کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار ، درجنوں فیکٹریاں، کارخانے سیل کردئیے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ15 نومبر کو 17جبکہ 16 اور 17 نومبر کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17بھٹے گرائے گئے، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا ، جھنگ،لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا،سب سے زیادہ ، 14 بھٹے ملتان، 8 لیہ میں گرائے گئے۔

15نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے،16 اور 17 نومبر کو 16صنعتی یونٹس گرائے گئے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور میں کارروائیاں کی گئیں،آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیاگیا، فیروز والا میں سٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔

لاہور میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بڑی کاروائی، 30 سیل، پانچ صنعتی یونٹس پانچ گرادئیے گئے ، چار لاکھ جرمانہ عائد کئے،احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے والے یونٹس پر بھی چھاپے مارے جبکہ لاہور انٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر بھی کارروائی بھی کی جاری ہے، گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال،سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے، لاہور کی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاﺅ کیاجارہا ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ای پی اے، ایڈمنسٹریشن، پولیس، ڈی سی، کمشنر کو شاباش دی!سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام انتظامیہ، اداروں کے ہر افسر اور عملے کا ہر رُکن کو خراج تحسین پیش کریں ، پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے ،عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو سموگ سے نجات ہوگی۔

مزیدخبریں