رسٹورنٹس اور بیکریوں کے اوقات کار تبدیل، موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

19 Nov, 2024 | 09:39 AM

کومل اسلم:لاہور میں سردی کی لہر بڑھ گئی، فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

ماہرین کےمطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 252 ریکارڈ کی گئی،ڈی ای آر پی آفس 503، امریکی قونصلیٹ میں شرح 431،جوہر ٹاؤن 312، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 252ریکارڈ کی گئی،ملتان 386، لاہور 252, کراچی 196 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، شہر کا موسم سرد اور خشک ہوچکا ہے ، صبح کے وقت درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا ۔

چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہناتھا کہ لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں, موسم اور فضائی آلودگی میں بہتری کے باعث ریستوران اور بیکریوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے.

مزیدخبریں