مراد سعید آگئے تو فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کو کوئی نہیں بچا سکتا: فیصل واوڈا

19 Nov, 2024 | 09:18 AM

ویب ڈیسک:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مراد سعید آگئے تو فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا، ن لیگ کی شیلف لائف ختم ہوچکی ہے، پنجاب میں بھی حالت ٹھیک نہیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اتحادی نہیں ہوں مجھ پر اتنا برا وقت نہیں آیا، کوئی کہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں تو طنز لگتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نےامریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے ہوا کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے اردگرد لوگ وہی کررہےہیں جو میں کہتا رہا ہوں،تحریک انصاف میں اس وقت 6 سے 8 دھڑے ہیں، میں نے پہلے کہا کہ اہلیہ آجائیں گی پھر ان کی مخالف بہنیں آجائیں گی۔ اپنی بات پر کھڑا رہتا ہوں وزیروں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان ڈیلیٹ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی رہائی نہیں ہوگی، آج جس کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے وہ میری وجہ سے ہوئے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا، مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا بھی لوگوں کو مروانے کے لیے کیا جارہا ہے پہلے کی طرح فلاپ شو ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کےلیے یہ لاسٹ یا سیکنڈ لاسٹ کال نہیں یہ شغل میلا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ نالائق اور نکمی حکومت ہی ہوسکتی ہے جو ایسے کیسز بناتی ہے، ن لیگ کی شیلف لائف ختم ہوچکی ہے، پنجاب میں بھی حالت ٹھیک نہیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں