پیٹرول والی موٹر سائیکلز بیٹری پر منتقل؟ عدالت سے بڑی خبر آگئی

19 Nov, 2024 | 08:46 AM

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کی لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ کی کیلئے پالیسی بنائی جائے، عدالت نے زور دیا کہ موٹر سائیکلز کو بیٹری

بیڑی پر منتقل کرنا چاہیے۔

 جسٹس شاہدکریم نے چارصفحات پر مشتمل سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا, عدالت نے ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کے لئے موٹر سائیکلوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی خریداری احسن اقدام ہے اورقراردیا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطرخواہ کمی ہوگی۔

فیصلے میں کہاگیاکہ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق حکومت نے ایسے علاقوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں درخت لگائے جا سکتے ہیں اوردرخت لگانے کیلئے حکومت کونئی اراضی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حکومتی پلان کے مطابق جی ٹی روڈ، ملتان روڈ اور فیروزپورروڈ پرموجود صنعتی یونٹس کوانڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کیا جائیگا۔ عدالت نے قراردیاکہ اگرسموگ پالیسی پرسنجیدگی سےعملدرآمد کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

مزیدخبریں