ویب ڈیسک: سرگودھا میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سرگودھا تھانہ اربن ایریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اوباش نوجوان نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کے حکم پر اندراج مقدمہ کے فوری بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس نے درندگی کے بعد فرار ہونے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 سالہ کاشف سے مزید تفتیش جاری ہے۔کمسن بچوں کی حفاظت اور تربیت والدین کی ذمہ داری ہے۔ پولیس ایسے درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر اپنے فرائض احسن طریقے سے پورے کر رہی ہے۔