ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس چلڈرن ہسپتال اور ڈی ایم ایس نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈی ایم ایس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفننگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا ، صفائی کے انتظامات چیک کئے۔
محسن نقوی نے مریض بچوں کے والدین سے سہولیات کے بارے پوچھا گیا۔