مسلم لیگ ن کی وکٹ گر گئی, اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

19 Nov, 2023 | 05:57 PM

زاہدونڈر : لیہ میں مسلم لیگ ن کی وکٹ گر گئی،  رہنما مسلم لیگ ن اور امیدوار ایم پی اے اسامہ اصغر گجر ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ 

 لیہ سے ن لیگ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسامہ اصغر گجر کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل ثنا اللہ گجر بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ملتان میں صدر جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ کی موجودگی میں کیا۔

 صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ نے نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مفلر بھی پہنائے، اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر 5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں