آج کا یہ اجتماع دشمن کے لیے موت کا پیغام ہے، سراج الحق

19 Nov, 2023 | 05:51 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج کا یہ اجتماع دشمن کے لیے موت کا پیغام ہے، ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے۔

سراج الحق نے لاہور میں ہونے والی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں لاہور کے لوگوں کی بہنوں کو بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس عظیم الشان مارچ میں آپ سے بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں، یہ وہ مقدس جگہ ہے جہاں نبیؐ نے انبیاء کی امامت کی تھی، سولہ بار جنگوں کے بعد وہاں ممبر کو فتح کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا نام 1948 سے پہلے کوئی نہیں تھا۔ 7 اکتوبر طوفان القصی کی صورت میں مظلوم کے لیے قدم اٹھایا۔ 

میں نے دیکھا اسٹریلیہ نے اسلحہ سے بھرا ہو بہری جہاز بھیجنا چاہا تو وہاں کی عوام نے ان کو روکا۔ میں خود واشگنٹن اور لندن کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے فسطینیوں کے لیے مظاہرے کیے۔ اپکا ہر قدم جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ آج اس لاکھوں کے مجمع نے دشمنوں کو پیغام دیا کہہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں۔ سو ٹینک لے کر الشفاء ہسپتال پر چڑھائی کی۔ 

مزیدخبریں