عثمان خان: عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔
الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے لیڈ ٹرینرز کو آج ایک روزہ ٹریننگ دی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 28 لیڈ ٹرینرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، لیڈ ٹرینرز کو ٹریننگ کا آغاز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ہی لیڈ ٹرینرز کو ٹریننگ مکمل کر لی جائے گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈ ٹرینرز ڈی آر اوز اور آر اوز کو تعیناتی کے ٹریننگ دیں گے۔