مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، مریم اورنگزیب

19 Nov, 2023 | 03:28 PM

ویب ڈیسک: مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  گزشتہ پانچ چھے سال سے نظام انصاف اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ ہوا۔مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تضحیک کرنے کے لیے تماشا لگایا جاتارہا۔ سیاسی انجنئرنگ کرکے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا گیا، اللہ کا شکر ہے کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوے۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر پروجیکٹ عمران کو لاؤنچ کیاگیا، شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں گرفتار کیا، کیس کوئی اور تھا جبکہ گرفتار کسی اور کیس میں کیاگیا، شہباز شریف کے خلاف ایک رائے قائم کرنے کےلیے احد خان چیمہ کو گرفتار کیاگیا وہ بھی سرخرو ہوئے۔ 
انہوں نے کہا کہ نظام انصاف اپنے آپ پر لگے دھبے دھو رہاہے تو آپ اس کو لاڈلا کہتے ہیں۔ شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے رہے، شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ 56 کمپنیوں میں کرپشن کہاں ہے، کہاں ہیں وہ چہرے جو پی آئی ڈی اور وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر جھوٹے الزامات لگاتے رہے۔ 
مریم اورنگزیب  نے کہا کہ طیبہ گل کی ویڈیوز کے زریعے چئیرمین نیب کو بلیک میل کیاگیا۔ وزیر اعظم ہاؤس بیٹھ کر شہزاد اکبر رات کے اوقات میں مریم نواز کے کمرے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بیجھتا تھا۔ مجھے شہزاد اکبر کا نام لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ نو مئی والے ملک کے دشمن ہیں، آج بھی ملک کے خلاف منصوبہ بندی سے سوشل میڈیاکے زریعے تضحیک کی جارہی ہے۔ حمزہ شہباز کی ضمانت ہونے پر لوہار کورٹ کے ٹرینڈ چلائے گئے، مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ نواز شریف آج بھی عوامی مسائل کے خاتمے کا سوچتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اسی ایجنڈے کے تحت الیکشن میں جائیں گے۔ اس وقت ملک طعنے کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسی وجہ سے مسلم لیگ ن تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔  ہماری تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہوگی۔ طعنوں اور لاڈلا جیسے القابات ہمیں عوامی مسائل حل کرنے سے روک سکتے۔ 
انہوں نے مزید کہاکہ زرداری صاحب نے کہا ہےکہ ایک صاف اور شفاف الیکشن دیکھ رہاہوں، زرداری صاحب نےبھی امید ظاہر کی ہے الیکشن کمیشن پر صاف و شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب ہونگے۔

مزیدخبریں