وقاص احمد: ہربنس پورہ کے علاقے میں نوکرانی اپنے ساتھیوں سے مل کر شہری کے گھر کا صفایا کر گئی، پولیس نے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چُرانے والی ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں میڈیکل سوسائٹی کے رہائشی شہری جنید کے مطابق ان کی نوکرانی گھر کا صفایا کر گئی ہے۔ملزمہ عائشہ نے اپنی ساتھیوں کی مدد سے گھر میں چوری کی ،ملزمہ گھر سے 15 تولے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیا لے گئی ہے۔ ہربنس پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ اور اس کی ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
شہری کے مطابق لاہور میڈیکل سوسائٹی میں اس طرح کی وارداتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔