عابد چودھری : بغیرلائسنس گاڑیاں،بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 19ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 81 ہزار کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 2100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 3500موٹر سائیکلز،گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرئیورز کو گاڑی، موٹر سائیکل دینے والے والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کو بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
گاڑیاں، موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب
19 Nov, 2023 | 02:46 PM